نوازشریف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،مریم نواز ایون فیلڈ کی اصل مالک ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

0
9
نوازشریف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،مریم نواز ایون فیلڈ کی اصل مالک ہیں، سینیٹر فیصل جاوید
نوازشریف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،مریم نواز ایون فیلڈ کی اصل مالک ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کاکہناہے کہ نوازشریف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اوپن بیلٹ سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،مریم نواز ایون فیلڈ کی اصل مالک ہیں۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے قومی مفاد کی بات کبھی نہیں کی،لوگوں نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا،لوگوں کو شعور ہے کہ کرپشن والوں کی حمایت نہیں کرنی،لوگ کبھی کسی کی چوری بچانے کیلئے باہر نہیں نکلتے،سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے اور ہمیں اس کرپشن کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے دن وزیراعظم عمران خان اسمبلی سے خطاب کررہے تھے ان لوگوں نے شور شرابا کیا، کورونا، بجلی اور بلوچستان کے مسئلے پر بلیک میل کرنا شروع کردیا، عمران خان کاجینا مرنا پاکستان میں ہے جو کررہے ہیں قوم کیلئے کررہے ہیں ۔

سینیٹر تحریک انصاف کاکہناتھاکہ کرپشن آصف زرداری اور نوازشریف نے عام کی،صفائی دینے کے جتنے مواقع نوازشریف کو ملے اس پر ان کانام گنیزبک میں آنا چاہئے،نوازشریف کسی فوم پر اپنی صفائی نہیں دے سکے،انہوں نے کہاکہ مریم نے جس طرح ن لیگ کاکباڑا کیا اتنی تیزی سے بلاول نے پی پی کا بھی نہیں کیا۔

کوئی تبصرہ نہیں