فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا مطالبہ کردیا

0
6
fawad-chaudhry-demanded-release-of-haleem-adil-sheikh
fawad-chaudhry-demanded-release-of-haleem-adil-sheikh

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کی رہائی کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

Twitter پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ کی رہائی کے حوالے سے بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل کو رہا کیا جائے کیونکہ جھوٹے مقدموں میں جیل بھیج کر تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر جیل میں تشدد کرنے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم شیخ نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے والد پر جیل میں موجود لوگوں نےحملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن جیل میں کچھ پولیس کے لوگوں نے والد کو ان غنڈوں سے بچالیا تھا۔

کوئی تبصرہ نہیں