ڈی آئی جی کی اہلیہ سے فراڈ

0
8
ڈی آئی جی کی اہلیہ سے فراڈ
ڈی آئی جی کی اہلیہ سے فراڈ

ایف آئی اے نے حاضر سروس ڈی آئی جی کی اہلیہ کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزموں نے ڈی آئی جی کی بیوی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنا کر اس کے اکاؤنٹ سے آن لائن بینکنگ کے ذریعے دس لاکھ روپے نکلوا لیے تھے.

ملزمان نے ڈی آئی جی کی بیوی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ رحیم یار خان سے بنوایا اور اس کی بنیاد پر ڈی آئی جی کی اہلیہ کی موبائل سم نیہا نامی خاتون کے نام پر جاری کروا لی ۔

ملزموں نے سم حاصل کرنے کےبعد آن لائن بینکنگ ایپ کے ذریعے ڈی آئی جی کی اہلیہ کی تمام بینکنگ انفارمیشن حاصل کی اور ان کے اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے منتقل کرلئے ۔

کوئی تبصرہ نہیں