ہری پور: بیکری مالک نےمزدور کوبھٹی میں جلاکر قتل کردیا

0
25
Haripur: A bakery owner burnt a laborer to death in a kiln
Haripur: A bakery owner burnt a laborer to death in a kiln

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور ميں بيکری مالک نے مزدور کو معمولی بات پر بھٹی میں جلا کر قتل کر دیا۔

پولیس نے بیکری کے مالک سفیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر مزدور جان آغا کی بھٹی سے جلی ہوئی لاش بھی برآمد ہوئی۔ داڑی چوک کے علاقے میں ملزم نے لکڑياں راستے ميں رکھنے پر مزدور کو قتل کیا۔

قتل کیس میں گرفتار ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انوسٹی گیشن آفیسر نے ملزم سے تفتیش کے لیے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا تاہم عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم کو دوبارہ جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم کی عدالت پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔

واضح رہے کہ 42سالہ مقتول جاوید عرف کوچی کھلا بٹ ٹاؤن شپ میں کباڑ کا کام کرتا تھا اور اتوار کی شام سے لاپتہ تھا۔ ملزم نے معمولی تنازع پر مزدور کی جان لی۔

کوئی تبصرہ نہیں