نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم:ماڈل ہاؤس میں زلزلہ برداشت کرنےکی صلاحیت

0
47
housing scheme earthquake proof house
housing scheme earthquake proof house

فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا پہلا ماڈل ہاؤس تیار کر لیا گیا ہے جس میں زلزلے کے جھٹکے کو برداشت کرنےکی صلاحیت بھی ہے۔

فیصل آباد میں تیارہونےوالے 5 مرلہ ماڈل گھر کی قیمت 35 لاکھ روپے ہے۔ یہ مکان 8.2 شدت کا زلزلہ برداشت کرسکتا ہے اورفائراورواٹر پروف ہے۔گھر کی خاص بات یہ ہے کہ باہر کا درجہ حرارت 60 ڈگری بھی ہو تب بھی گھر کے اندر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈہی رہے گا۔

ڈبل اسٹوری گھر میں 4 بیڈ رومز اٹیچ باتھ روم، کچن، بالکنی،ٹی وی لاؤنج موجود ہے۔فل فرنشڈ گھر میں لائٹس، پنکھے، واش رومز اور کچن اسسریز بھی لگائی جاتی ہیں جبکہ مکمل گھراسٹیل اورپری فیبریکیٹیڈ مٹیریل سے تیار ہوتا ہے۔

فیصل آباد میں 5 مرلے کے اس گھرکو بنانے میں صرف 40 دن کا وقت درکار ہوتاہے۔

کوئی تبصرہ نہیں