براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو عدالت رد نہ کرتی، حسین نواز

0
14
براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو عدالت رد نہ کرتی، حسین نواز
براڈ شیٹ کا دعویٰ سچا ہوتا تو عدالت رد نہ کرتی، حسین نواز

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے دعوے میں صداقت ہوتی تو لندن ہائی کورٹ اسے رد نہ کرتی۔

براڈ شیٹ کے دعوے پر حسین نواز کا ردعمل میں کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کا لندن ہائی کورٹ جانا سازش تھی، جس طرح پاکستان میں بھی سازشیں کی گئیں۔

حسین نواز نے کہا کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو پرکھ کر فیصلہ دیا کہ نیب اور براڈ شیٹ تنازع کا ایون فیلڈ فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ لندن ہائی کورٹ سے ہمارے خلاف فیصلہ آجاتا تو پی ٹی آئی حکومت نے واویلا مچا دینا تھا۔

حسین نواز نے مزید کہا کہ نیب نے ہمارے اثاثے تلاش کرتے ہوئے 6 کروڑ ڈالر گنوا دیئے، یہ رقم ایون فیلڈ کے فلیٹس کی مالیت سے بھی زائد ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں