آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، گورنر سندھ کی وزیر اعظم کو شکایت

0
11
IG Sindh involved in political activities
IG Sindh involved in political activities

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان سے شکایت کی ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور تشدد کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو ٹیلیفون کیا۔

گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو موجودہ تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر پولیس تحویل میں تشدد اور غیر انسانی برتاؤ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

وزیر اعظم نے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے شکایت کی کہ آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ سندھ پولیس آئی جی سندھ کی سربراہی میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے گورنر سندھ کو کارروائی کی یقین دہانی کروائی گئی۔

کوئی تبصرہ نہیں