عمران خان آج دورہ سری لنکا پر روانہ ہونگے

0
6
Imran Khan will leave for Sri Lanka today
Imran Khan will leave for Sri Lanka today

وزیراعظم آج سے 2 روز دورے پر سری لنکا جائیں گے۔ مختصر وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ پاکستانی وزیراعظم کے سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کی منسوخی کی بھی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ عمران خان سری لنکن وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا کی دعوت پر 23 سے 24 فروری تک سری لنکا کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے میں کچھ وفاقی وزرا اور سینیر حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا سری لنکا کا دورہ ہوگا۔ عمران خان اپنے دورے میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسا اور وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا سے بھی ملاقات کریں گے۔

اہم دورے میں تجارت اور سرمایہ کاری، صحت اور تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع اور سیکیورٹی، ثقافت اور سیاحت کے معاملات پر دوطرفہ تبادلہ خیال ہوگا، جب کہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں کو مزید بڑھانے کے لیے سری لنکا- پاکستان دوستی ایسوسی ایشن کا اعلان کیا جائے گا۔ عمران خان ایک مشترکہ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، جب کہ دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

کوئی تبصرہ نہیں