کراچی: ایف آئی اے کا خفیہ اطلاعات پر سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ

0
11
کراچی: ایف آئی اے کا خفیہ اطلاعات پر سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ
کراچی: ایف آئی اے کا خفیہ اطلاعات پر سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ

کراچی کے اہم علاقے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپے مارا چھاپے کے دوران کمپیوٹرز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سی سی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل نے شارع فیصل کے علاقے میں قائم بزنس ایوینیو کی عمارت کے اندر موجود سافٹ ویئر ہاؤس کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے بزنس ایونیو کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا عملہ پیر کی رات سے دفتر میں موجود ہے۔ چھاپہ خفیہ اطلاع پر سوفٹ وئیر ہاوس پر مارا گیا۔ سیکیورٹی حکام کی بزنس ایونیو میں قائم سافٹ وئیر ہاوس میں موجود افرا سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ اس دوران سافٹ ویئر ہاؤس میں کام کرنے والے 8 افراد کے بیانات لیئے کیے گئے۔

ایف آئی اے سی سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ دفتر میں موجود ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ ٹیم بزنس ایونیو آفس نمبر 602 اور 603 میں کارروائی کیلئے گزشتہ 10 گھنٹوں سے زائد وقت سے موجود ہے۔ ایف آئی اے سائیبر کرائم کی جانب سے کمپیوٹرز اور دیگر سامان تحویل میں لیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پٹی ڈاریکٹر ایف آئی اے عندالغفار نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کارروائی سے متعلق میڈیا کو کچھ نہیں بتا سکتے۔ سرکاری بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ابھی کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا عملہ سافٹ ویئر ہاؤس کے آفیسز کے ٹیلی فونز بھی ٹیپ کر رہا ہے، جب کہ دفتر میں موجود عملہ کمپیوٹرز کی جانچ کر رہا ہے۔ اہل کاروں کی ملازمین سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ جب کہ چوکیدار کو بھی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں