کرینہ اور سیف کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش

0
9
kareena-and-saif-give-birth-to-their-second-son
kareena-and-saif-give-birth-to-their-second-son

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرینہ کے قریبی دوست ڈیزائنر منیش ملہوترا اور کرینہ کی کزن ردھما کپور کی جانب سے کی گئی ہے۔

ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کرینہ اور سیف کو دوسرے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

سیف علی خان کی کرینہ سے یہ دوسری شادی ہے جبکہ ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی اور ان سے بھی چھوٹے نواب کے 2 بچے ہیں جن میں اداکارہ سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان شامل ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں