KPKحکومت کا سیاحتی مقامات کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا فیصلہ

0
16

پشاور( سرگرم رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی علاقہ جات میں خوبصورت جھیلوں اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر سیاحت و کھیل عاطف خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 32 خوبصورت جھیلیں موجود ہیں جن سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔وزیر سیاحت خیبر پختونخوا عاطف خان کے مطابق نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس کے حوالے سے بات طے ہو گئی ہے اور آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے سیاح باآسانی سفر کر پائیں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پاکستان کی جنت نظیر وادیوں کو دیکھنے کیلئے فضائی سروس مہیا ہوگی۔عاطف خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 32 خوبصورت جھیلیں موجود ہیں جن سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔ ہیلی کاپٹر سروس ابتدائی طور پر وادی سوات ، کالام ، اور چترال کیلئے مہیا ہوگی۔ چترال کا پنجاب سے 14 گھنٹوں کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صرف ایک دو گھنٹوں میں طے ہوگا جس سے سیاحت کو عالمی سطح پر بھی فروغ ملے گا۔

کوئی تبصرہ نہیں