میجرجنرل افتخار چوہدری نئے ڈی جی رینجرزتعینات

0
11
Major General Iftikhar Chaudhry appointed new DG Rangers
Major General Iftikhar Chaudhry appointed new DG Rangers

میجر جنرل افتخار چوہدری کو ڈی جی رینجز سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔

ذیل میں آج ہونے والی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔

ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستان کی کوششوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی نظام کی نگرانی پرکرونا کے منفی اثرات پر بھی غور ہوگا۔

ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار “ساکا” کا آٰغاز ہوگیا۔ 100 سالہ تقریب میں شریک افراد کيليے سيکيورٹی کے سخت انتظامات کيے گئے ہيں۔

اپوزيشن رہنما سندھ حلیم عادل شیخ کو سينے کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کرديا گيا۔

فیشن پاکستان ویک کا آج تيسرا روز ہے۔ دیدہ زیب ملبوسات کی خوبصورتی نے دیکھنے والوں کے دل چرا لئے۔

کوئی تبصرہ نہیں