17 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو اور مریم نواز کے لیے ’بچہ‘ اور ’نانی‘ کے الفاظ بالترتیب استعمال کیے تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ‘گوجرانوالہ کے جلسے میں جو 2 بچوں نے تقریریں کی تھیں ان کے اوپر میں بات نہیں کرنا چاہتا، ان میں سے ایک ‘نانی’ ہو گئی ہے لیکن میرے لیے وہ بچہ ہی ہے۔’
اس کی وجہ یہ بتائی کہ انسان جب تک زندگی میں جدوجہد نہیں کرتا تب تک وہ لیڈر نہیں بن سکتا اور ‘ان دو بلاول بھٹو اور مریم نواز نے آج تک ایک کام نہیں کیا’۔
جس کے اگلے روز مریم نواز نے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تنقید کا جواب دیا تھا اور اسے نانی جیسے مقدس رشتے کی تضحیک قرار دیا تھا۔
Maryam Nawaz specially stopped at a rest area on her way back to Lahore from Bwp to get things for her granddaughter Serena.. Showing her toys on a video call 😍 pic.twitter.com/Wih0513MGO
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) January 4, 2021
انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں ایک بچے کی نہیں بلکہ دو بچوں کی نانی ہوں، ایک نواسی کی عمر 3 سال جبکہ نواسے کی عمر ڈھائی ماہ ہے’۔
مریم نواز نے جلسے میں شریک خواتین سے پوچھا تھا کہ ‘بتائیں کہ نانی اور دادی کا رشتہ کتنا خوبصورت رشتہ ہوتا ہے؟میں تھکی ہوتی ہوں تو اپنی بیٹی سے کہتی ہوں کہ دونوں بچوں کو میرے پاس لے آؤ، یقین کریں کہ تھکاوٹ دور کرنے اور دل کی خوشی کا میرے پاس اس سے بہتر علاج کوئی نہیں ہے۔’
اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی نواسی سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے اس کے لیے کھلونے خرید رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق نے شیئر کی تھی جس میں وہ بہاولپور میں پی ڈی ایم ریلی سے واپسی کے بعد ریسٹ ایریا کی ایک شاپ سے اپنی نواسی کے لیے تحائف خرید رہی تھیں۔