پاکستان میں اس بار ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منانے کے لئے کوششوں کا آغاز ہو گیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد پشاورمیں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس پہنچ گئے،رویت ہلال کے معاملے پر اتفاق و اتحاد پر بات چیت ہوئی۔
ایک ملک، ایک ہی چاند اب روزہ اور عید بھی ایک ساتھ کرنے کی کوششوں کا آغاز ہو گیا۔ رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند دیکھنے کے معاملے پر اتفاق پیدا کرنے کے لئے پشاور پہنچ گئے۔ مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملے۔
مفتی شہاب الدین نے مولانا عبدالخبیر کی کوششوں کو سراہا، تاہم رویت ہلال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ معاملہ شرعی ہے شرعی طریقے سے ہی حل ہوگا۔