فاسٹ باؤلرمحمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

0
9

محمد عامر کا کہنا تھا پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں مگر باتیں کرکے ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے۔ موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے لیے جتنی پرفارمنس دے سکوں دوں لیکن باؤلنگ کوچ کی جانب سے ہمیشہ کہا گیا کہ محمد عامر دھوکا دے گیا اور میں ملک کی طرف سے نہیں کھیلنا چاہتا۔

محمدعامر نے کہا نیوزی لینڈ کے لیے 35 کھلاڑٰیوں میں شامل نہ کیے جانے پر مستقبل کا اندازہ ہو گیا۔ لاہور پہنچ کر دو روز میں پریس کانفرنس میں باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا۔
Aqib & M. Amir
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے تھا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عامر اب لیگ کھیلنے پر زیادہ توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا کہ محمد عامر پی سی بی کے رویے سے مایوس ہوگئے تھے لیکن انہیں ہار نہیں ماننی چاہیے تھی بلکہ مقابلہ کرنا چاہیے تھا۔
سہیل تنویر نے مزید کہا کہ محمد عامر کا یہ فیصلہ دباؤ کا نتیجہ ہے۔

البتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی خبر سُن کر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’محمد عامر ریٹائر ہوگئے، سُپر اسٹار کے یوں باہر چلے جانے کا افسوس ہے۔‘
Ramiz and M. Amir
انھوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں بہت سے نوجوانوں کے لیے سبق ہےکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا احترام کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ دولت کو عزت پر فوقیت نہ دیں، عزت ایک مضبوط کردار رکھنے سے حاصل کی جاتی ہے نا کہ دنیاوی چمک دمک سے۔

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی اطلاعات کے بعد چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے فاسٹ بولر سے رابطہ کیا، عامر نےتصدیق کی وہ مزید عالمی کرکٹ کھیلنےکی خواہش نہیں رکھتے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عامر کا فیصلہ ذاتی ہے، جس کا احترام کرتےہیں، آئندہ کسی انٹرنیشنل میچ کیلئےعامر کےنام پر غور نہیں کیا جائیگا اور معاملے پر مزیدتبصرہ نہیں کیاجائیگا۔

محمد عامر پہلے ہی گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔ 61 ون ڈے میں 81 اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں