مسلمان کامیڈین گرفتار ہندو مذہب کی تضحیک کرنے پر

0
11
munawar farooqi comedian arrest
munawar farooqi comedian arrest

مسلمان کامیڈین منور فاروقی کو ہندو دیوتا کی توہین کرنے پربھارت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نامی اس نوجوان پر ہندو دیوتا سمیت بھارت کے وزیر داخلہ اور حکمراں جماعت بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی تضحیک کا بھی الزام تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) ایک ایم ایل اے کے بیٹے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر منور فاروقی اور ان کے علاوہ پراکھار ویاس، ایڈون اینتھونی، پریم ویاس اور نلین یادیو کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ایم ایل اے مالیانی کمشن سنگھ گور کے بیٹے نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنے ایک شو کے دوران ہندو دیوتاؤں اور امیت شاہ کی تضحیک کی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ اس نے خود اس شو کی ویڈیو بنائی ہے، جبکہ وہ ویڈیو پولیس کے حوالے بھی کردی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شو مدھیا پردیش کے شہر اندور میں یکم جنوری کو ایک کیفے میں ہوا تھا اور اکلاویا سنگھ اس شو کو دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھا۔

کوئی تبصرہ نہیں