پاکستان میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد گزشتہ برس دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل پاکستانی سیاح عدیل عامر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
روزی گیبرئیل کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی گئی۔ کینیڈین بلاگر نے اپنی شادی کے اعلان سے متعلق ایک طویل پوسٹ لکھی۔
روزی گیبرئیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں شادی شدہ ہوں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور اس ملک، یہاں کے عوام اور ایک خاص فرد کے ساتھ محبت میں مبتلا ہو جاؤں گی، میں نے پوری زندگی اپنے جیون ساتھی اور بہترین دوست کی تلاش کی۔