23 دسمبرکو ملکہ ترنم نور جہاں کی 20ویں برسی منائی گئی۔ پاکستان کی اس نامور گلوکار اور فلمی اداکار کا اصل نام اللہ وسائی تھا۔ وہ محلہ کوٹ مراد خان، قصور میں پیدا ہوئی تھیں۔ انھوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ پہلی بار کلکتہ میں بننے والی فلم سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔
1935ء میں ’’شیلا عرف پنڈ دی کڑی‘‘ سے اسکرین پر سفر شروع کرنے والی نور جہاں نے چند مزید فلموں میں کام کرنے کے بعد 1938ء میں لاہور کا رخ کیا جہاں انھیں فلم ساز دل سکھ پنجولی اور ہدایت کار برکت مہرا کی فلم ’’گل بکائولی‘‘ میں اہم کردار نبھانے کا موقع ملا۔ یہی وہ فلم تھی جس میں انھوں نے گلوکارہ کے طور پر بھی خود کو آزمایا۔ اسی فلم سے ان کی شہرت اور مقبولیت کا آغاز ہوا۔
1941ء میں موسیقار غلام حیدر نے انھیں اپنی فلم ’’خزانچی‘‘ میں پلے بیک سنگر کے طور پر متعارف کروایا۔ 1941ء میں ہی بمبئی میں بننے والی فلم ’’خاندان‘‘ ان کی زندگی کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ اس فلم کی تیاری کے دوران ہی ہدایت کار شوکت حسین رضوی ان کی محبت میں گرفتار ہوئے اور بعد میں دونوں نے شادی کرلی۔
قیامِ پاکستان سے پہلے نورجہاں کی جو فلمیں مشہور ہوئیں ان میں لال حویلی، بڑی ماں، نادان، نوکر، زینت، انمول گھڑی شامل ہیں۔ تقسیم کے بعد انھوں نے پاکستانی فلم ’’چن وے‘‘ میں کام کیا۔ وہ اس فلم کی ہدایت کار بھی تھیں۔ بعد میں گلنار، دوپٹہ، پاٹے خان، لختِ جگر، انتظار، نیند، کوئل اور دیگر فلمیں ریلیز ہوئیں۔ اس کے بعد انھوں نے اداکاری سے کنارہ کرلیا اور گلوکاری تک محدود ہوگئیں۔ انھوں نے لگ بھگ 995 فلموں کے لیے نغمات ریکارڈ کروائے جن میں آخری فلم ’’گبھرو پنجاب دا‘‘ تھی جو 2000ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
1965ء کی جنگ کے دوران میڈم نور جہاں کی آواز میں گونجنے والے یہ ملی نغمے آج بھی اسی قومی جوش و جذبے اور ہمت و بہادری کی یاد دلاتے ہیں جن کے بول تھے “اے وطن کے سجیلے جوانو، رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو، اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے”۔
حکومتِ پاکستان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشانِ امتیاز عطا کیا۔ وہ کراچی میں ڈیفنس کے قبرستان میں مدفون ہیں۔
نوجوانوں نے کورونا وائرس ٹیسٹنگ سنٹر کو آگ لگادی، وجہ جان کر پاکستانیوں کی...
بالآخر لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، یورپ کے بیشتر ممالک میں شہری لاک ڈاﺅن اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر پابندیوں...
بھارتی آرمی چیف ڈپریشن کا شکارکیوں ہوئے، جانییے اِس رپورٹ میں،
بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کو ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا...
اسٹونیا میں پہلی بار ایک خاتون کو وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا ہے
اسٹونیا میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب،
اسٹونیا کی سابق حکومت نے رواں ماہ 13 جنوری کو کرپشن کے الزامات کے بعد استعفیٰ دیا تھا،...
حافظ حسین : کہاتھاپی ڈی ایم استعفیٰ دیگی، نہ لانگ مارچ ہوگا،
حافظ حسين احمد نے پی ڈی ایم پر کڑی تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صدر ہيں مگر فيصلے بلاول کرتے...
لاہور: 2 ٹک ٹاکر نہر میں ڈوب گئے
شيخوپورہ میں ٹک ٹاک کے جنون کے سبب 2 نوجوان نہر میں ڈوب گئے جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی۔
ريسکيو ٹيم...