حافظ حمد اللہ کی پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، وجہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

0
9
حافظ حمد اللہ کی پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، وجہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی
حافظ حمد اللہ کی پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، وجہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

ایبٹ آباد (سرگرم) جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی حافظ حمداللہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

ہفتہ کے روز پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 142 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ کا صاحبزادہ بھی شامل ہے۔ اپنے بیٹے کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں سینیٹر حافظ حمد اللہ نے بھی شرکت کی۔

سینئر صحافی حامد میر نے سینیٹر حافظ حمد اللہ اور ان کے صاحبزادے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ پچھلے سال نادرا نے حافظ حمداللّٰہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی تھی اور انہیں افغانی بنا دیا ان کی شہریت عدالت نے بحال کی آج وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں موجود تھےان کا بیٹا بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھا فوج کو اپنے بیٹے دینے والے فوج کے دشمن نہیں ہوسکتے۔‘

کوئی تبصرہ نہیں