نائجیرین مافیا بے بس، پاکستانی اسمگلرز کا نہلے پر دہلا

0
46
Pakistani smugglers on the run, Nigerian mafia helpless
Pakistani smugglers on the run, Nigerian mafia helpless

یہ کیس سردخانے کی نظر ہو چکا تھا۔ کسی کو معلوم نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے، یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اس کیس میں جیل کسٹڈی پر ایک ملزم نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔

اسی دوران 27 فروری کو رات نو بجکر چھپن منٹ پر کرائم رپورٹرز کے گروپ میں ایک یک سطری خبر آئی کہ ایس ایچ او اور ایس آئی او ڈیفنس پولیس اسٹیشن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نومبر 14، 2020 کی دوپہر کو کراچی پولیس کمپلینٹ نمبر پر انٹرنیشنل نمبر سے کال آتی ہے، پولیس کے مطابق کالر صحیح طریقے سے اردو بول بھی نہیں سکتا تھا اس نے بتایا کہ کراچی میں واقع ایک بنگلے میں کچھ غیر ملکیوں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔

کالر نے پولیس کو مغوی کا پاکستانی رابطہ نمبر دیا اور اس نمبر کی مدد سے پولیس نے ایڈریس ڈھونڈ نکالا۔

آپریٹر نے شام 5 بجے وائرلیس کیا اور بتایا کہ ڈیفنس فیز سیون میں واقع ایک بنگلے میں کچھ غیر ملکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ وائرلیس پیغام پر گزری اور ڈیفنس پولیس کی دو پولیس موبائل بتائے گئے پتے پر پہنچ جاتی ہیں اور پھر تعین ہوتا ہے کہ یہ ڈیفنس پولیس کی حدود ہے۔

پولیس بنگلے کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہے اور اندر سے ایک شخص، جس نے اپنا نام ادیب شاہ بتایا، آتا ہے اور دروازہ کھولتا ہے۔ پولیس بنگلے کے اندر داخل ہوتی ہے اور وہاں سے تین نائجیرین باشندے صحیح سلامت برآمد ہو جاتے ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں