پی ڈی ایم(PDM) آج مالا کنڈمیں جلسہ کریگی،مریم نوازشریک نہیں ہونگی

0
17
Pdm jalsa today at malakand
Pdm jalsa today at malakand

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ آج مالا کنڈ میں جلسہ کرے گی۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت جلسے سے خطاب کریگی۔

ابتدا میں پارٹی کی جانب سے بٹ خیلہ ظفر پارک کو جلسے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ پہلے جلسہ جی ٹی روڈ پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور (ن) لیگ کے رہنما امیر مقام الگ الگ ریلیوں کی شکل میں مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ پہنچیں گے۔ ن لیگ کی قیادت امیر مقام کریں گے۔ مریم نواز شریف سیاسی سرگرمیوں کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کی جانب سے جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ مختلف علاقوں سے قائدین کو ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا جائے گا۔

جلسہ گاہ کے اطراف اور سڑکوں کو پارٹی جھنڈوں اور بینر سے سجا دیا گیا ہے، جب کہ جلسہ گاہ کے باہر کرونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ پنڈال میں کارکنوں کی آمد صبح ہی سے شروع ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ مالا کنڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

کوئی تبصرہ نہیں