پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد

0
18
Pervez Rashid's nomination papers for Senate elections rejected
Pervez Rashid's nomination papers for Senate elections rejected

رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہاؤس اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا پرویز رشید نے مقررہ وقت پر رقم جمع کیوں نہیں کرائی؟ ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے مؤقف اختیار کیا پنجاب ہاؤس نے واجبات ادا کرنے کیلئے فوٹو کاپی نوٹسز جاری کیے، پرویز رشید نے واجبات ادا کرنے کی کوشش کی اور 28 گھنٹے پیسے لے کر پھرتے رہے لیکن واجبات وصول نہیں کیے گئے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب ہاؤس کے متعلقہ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں