پشاور: وزیراعظم سے ملاقات میں 20 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی غیرحاضر

0
11
Peshawar: Meeting with the Prime Minister
Peshawar: Meeting with the Prime Minister

وزیر اعظم عمران خان خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پہنچے جہاں انہوں نے کئی اجلاسوں کی صدارت کی۔ دورے میں ان سے خیبرپختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی تاہم اب اس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس میں وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ نوشہرہ انتخابات میں ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی، جتنے بیلٹ پیپرز جاری ہوئے تو ووٹ اس سے زیادہ نکلے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے ٹھوس ثبوت ہیں اور نتیجے کے خلاف عدالت جائیں گے، ریٹرنگ افسران نے دھاندلی کروائی۔

رکن اسمبلی شوکت علی کا کہنا تھاکہ سینٹ انتخابات کیلئے مؤثر حکمت عملی بنائی جائے، ایسا نہ ہو کہ کوئی ووٹ نہ بیچے اور اس پر غلط الزام عائد کردیا جائے، ارکان پیسے بھی لے لیتے ہیں اور پھر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیں جو رکن ووٹ بیچنا چاہتا ہے تو پارٹی سے نکل جائے۔

کوئی تبصرہ نہیں