وزیر اعظم: زرعی پیداواربڑھانے اور کسانوں کی معاونت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

0
8
Prime Minister: Planning to increase agricultural production and support farmers
Prime Minister: Planning to increase agricultural production and support farmers

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ زرعی پیداواربڑھانے اورکسانوں کی معاونت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

کاشتکاروں سےگفتگو میں بولے کہ کاشتکار سے اجناس سستی خرید کر مارکیٹ میں کہیں زیادہ ریٹ پر فروخت کی جاتی ہیں۔ کسان کی محنت سے مڈل مین فائدہ اٹھا رہا ہے، کسان کو پیسہ نہیں مل رہا اور شہر والے شور مچا رہے ہیں مہنگائی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کسانوں کو طویل المدتی قرضے دیں گے، سولرکی بجلی سستی ہوتی جا رہی ہے، ہم وہی سسٹم کریں گے۔ ہم جو پلان لا رہے ہیں اس سے بہت فرق پڑے گا۔

کسانوں نے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ٹماٹر 20روپے کلو بکنے سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہمیں نقصان ہوتا ہے۔ سولر پاور سے ٹیوب چلانے کے لیے سہولیات ملنی چاہئے۔

کوئی تبصرہ نہیں