ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،تحریک انصاف کے اہم رہنما جاں بحق

0
31
ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،تحریک انصاف کے اہم رہنما جاں بحق
ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،تحریک انصاف کے اہم رہنما جاں بحق

ہری پوری (سرگرم خبریں) ضلع ہری پور کے علاقے غازی کوٹیڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،پاکستان تحریک انصاف (PTI) خیبرپختونخوا کے نائب صدر ملک طاہر اقبال جاں بحق ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔

غازی کوٹیڑہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نائب صدر ملک طاہر اقبال جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملک طاہر اقبال جنازے سے واپس آ رہے تھے کہ غازی کوٹیڑ کے علاقے میں ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائب صدر پی ٹی آئی (PTI) جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملک طاہر اقبال کا شمار تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا جبکہ وہ وزیر اعظم عمران کے دیرینہ ساتھیوں میں شامل تھے ۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ہری پور میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما طاہر اقبال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی نے طاہر اقبال کے قتل پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر اقبال پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، پارٹی ایک با عتماد اور متحرک کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔وزیر اعلی محمود خان نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں بہترین طبی سہو لیات دینے کی ہدایت کردی ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں