نيپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، صارفین کو 7 ارب روپے اضافی ادا کرنے پڑیں گے۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گیا ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاقہ ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے سے بجلی صارفین کو رواں ماہ 7 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔