پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شہریوں کے لیے لا رہا ہے ”راستہ“ نئی ایپلی کیشن

0
7
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شہریوں کے لیے لا رہا ہے ”راستہ“ نئی ایپلی کیشن
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شہریوں کے لیے لا رہا ہے ”راستہ“ نئی ایپلی کیشن

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے شہریوں کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن ”راستہ“ متعارف کرا رہے ہیں۔
یہ ایپلی کیشن لاہور کے شہریوں کی کئی ضرورتوں کو پورا کرے گی۔اس ایپلی کیشن کو جون 2021 میں لانچ کیا جائے گا۔ اس ایپلی کیشن سے شہری لرنر لائسنس کے لیے آن لائن اپلائی کر سکیں گے۔ریگولر/ انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کرا سکیں گے۔

ای ٹسٹنگ کی بدولت آن لائن ٹریفک ٹسٹ دے سکیں گے۔ اس ایپلی کیشن سے وارڈن ای چالان بھی جاری کر سکیں گے۔
اس ایپلی کیشن سے شہریوں کو مختلف اقسام کے لائسنس کے بارے میں پتا چلے گا۔

رئیل ٹائم میں مختلف سٹرکوں پر ٹریفک کی صورت حال کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی اسی ایپلی کیشن سے ملیں گی، اس کے لیےراستہ ایپلی کیشن کو گوگل میپس سےمربوط کیا جائے گا۔ یہ ایپلی کیشن چالان جمع کرانے کےلیے قریبی بنک کی نشاندہی بھی کرےگی۔

صارفین راستہ ایپلی کیشن سے فیڈ بیک اور تجاویز بھی دے سکیں گے اور ٹریفک کی شکایات بھی کر سکیں گے۔ یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہوگی۔

کوئی تبصرہ نہیں