‘ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنیوالے عناصر بے نقاب ہو چکے’

0
15
Sardar Usman Ahmad Khan Buzdar is a Pakistani politician who is the current Chief Minister of Punjab
Sardar Usman Ahmad Khan Buzdar is a Pakistani politician who is the current Chief Minister of Punjab

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی، پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا، حکومت مدت پوری کرے گی، یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے، منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں NRO کبھی نہیں ملے گا، پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

کوئی تبصرہ نہیں