سعودی عرب: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پاسپورٹ فیس میں کمی، نیا شیڈول جاری

0
12
Saudi Arabia Good news for Pakistanis
Saudi Arabia Good news for Pakistanis

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیت نے پاسپورٹ کی فیس میں کمی کردی اور اس حوالے سے نیا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں وزارت داخلہ کی جانب سے پاسپورٹ فیس میں کمی کے بعد سعودی عرب میں یہ نیا شیڈول سامنے آیا، 10 سال کی معیاد کے حامل 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 126 ریال ہوگئی۔ جبکہ 5 برس کے لیے پاسپورٹ کی سابقہ فیس برقرار رکھی گئی ہے۔

10 برس کے لیے پاسپورٹ کی فیس رواں سال کے آغاز میں 152 ریال جبکہ گزشتہ سال 155 تھی۔ درخواست گزار ارجنٹ بنانا چاہے تو اسے 210 ریال ادا کرنے ہوں گے، جس کی فیس 2021 کے ابتدا میں 252 ریال جبکہ گزشتہ برس 257 ریال تھی۔

نئے شیڈول کے مطابق 10 برس کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ(نارمل) کی فیس کم کرکے 231 مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 278 ریال اور پچھلے برس 283 ریال تھی۔

کوئی تبصرہ نہیں