شعیب اختر کی پسندیدہ شخصیت کون ہے؟

0
7
shoaib akhtar news
shoaib akhtar news

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ان کی پسندیدہ شخصیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شعیب اختر سے مداح نے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ شخصیت کون ہے جس پر انہوں نے جواب میں لکھا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ
Shoaib Akhtar

شعیب اختر کے اس جوا ب کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

اس کے علاوہ شعیب اختر سے پوچھا گیا کہ آج کے دور کا بہترین فاسٹ بالر کون ہے جس پر شعیب اختر نے آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کو منتخب کیا۔

ایک مداح نے وکٹ کیپر سرفراز احمد اور محمد رضوان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا پوچھا جس پر شعیب اختر نے محمد رضوان کا نام لکھا۔

ایک شخص نے شعیب اختر سے پوچھا کہ دوسری شادی کب کر رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب لکھا کہ پنگے لینے کا شوق ضرور ہے لیکن اتنے بڑے نہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں