انوکھی واردات، ڈکیت کیا کررہا ہے؟

0
5
Strange incident, what is the robber doing?
Strange incident, what is the robber doing?

امریکا میں ڈکیتی کی انوکھی واردات پیش آئی جہاں چور نے ہوشیاری سے پہلے خریداری کے لیے آئے شہری کی جیب سے پستول چرائی اور پھر اسے لوٹ کر فرار ہوگیا۔

یہ واردات امریکی ریاست میشیگن کے شہر ڈیٹروائٹ میں پیش آئی جہاں دو ملزمان گیس اسٹیشن کی ایک شام میں گھسے، ایک نے کیشئر سے بات کرنے والے شہری کی جیب سے پستول چرائی اور بعد میں اپنی گن تان لی جس کے باعث متاثرہ شخص کو اپنے پیسے اور قیمتی اشیا سے محروم ہونا پڑا۔

Strange incident, what is the robber doing?

رپورٹ کے مطابق واردات شاپ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جس کی مدد سے پولیس نے مرکزی ملزم( Markos ) کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کالی اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں آئے تھے۔

چوری کا یہ واقعہ 12 فروری کو پیش آیا، پولیس نے مرکزی ملزم مارکوس کو گرفتار کرلیا جو اس سے قبل 27 جنوری کو بھی ایک گیس اسٹیشن پر شہری کو گولی مار کر فرار ہوا تھا۔

متاثرہ شخص نے کہا تھا کہ جائے وقوع پر 3 ملزمان آئے تھے جن میں مارکوس بھی شامل تھا۔ متعلقہ ادارے نے ملزم کے خلاف چوری ڈکیتی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے قانون کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں