تھرپارکر کے گاؤں بھگتانی میں 19 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایچ او شیر خان لغاری کا کہنا ہے کہ نوجوان نے درخت میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، گھریلو کام نہ کرنے پر بھائی کی ڈانٹ پڑی تو ناراض ہو کر ایسا قدم اٹھایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی۔
محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق رواں سال خود کشی کرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔