مقبوضہ کشمیر میں ’پی آئی اے کے طیارے‘ کی لینڈنگ، بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

0
65
The landing of the 'PIA plane' in occupied Kashmir, the Indian police started running
The landing of the 'PIA plane' in occupied Kashmir, the Indian police started running

بھارتی معاشرے میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا اس قدر سرائیت کر چکا ہے کہ اگر پاکستان سے کوئی کبوتر بھی اڑتا ہوا سرحد پار کر جائے تو اسے بھی بھارتی میڈیا جاسوس کے طور پر دکھاتا ہے۔

لیکن اس بار کبوتر نہیں بلکہ ایک اڑن کھٹولا بھارتی پولیس اور میڈیا کے لیے خوف کی علامت بن گیا کیونکہ اس پر پی آئی اے لکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ جموں کے ضلع کٹھوا کے ہیرا نگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔

جموں کشمیر پولیس کے مطابق اس طیارہ نما غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے اور کئی لوگ اس کا خوب مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

ونود نامی ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ مذاق سے قطع نظر،کیا ہمارے ریڈار نے اس غبارے کو نہیں دیکھا اور اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں مار گرایا، اسے زمین پر اترنے کیوں دیا،

کوئی تبصرہ نہیں