لاہور سمیت پنجاب میں مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گیا

0
8
The price of chicken reached Rs. 360 per kg
The price of chicken reached Rs. 360 per kg

لاہور سمیت پنجاب میں چکن کی قیمت قابو سے باہر ہو گئی۔ مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے کلو تک پہنچ گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت کو لگنے والے پر کاٹے نہیں جا سکے۔ مرغی کا گوشت تین سو ساٹھ روپے پر پہنچ گیا۔ زندہ مرغی دو سو بیس اور صاف گوشت تین سوساٹھ روپے کلوگرام کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔ مہنگائی سے تنگ عوام چکن مہنگا ہونے پر پھٹ پڑے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت فارمر کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مہنگائی میں فوری کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں