لاہور: 2 ٹک ٹاکر نہر میں ڈوب گئے

0
12
لاہور-2-ٹک-ٹاکر-نہر-میں-ڈوب-گئے
tiktoker-boy-death in lahore

شيخوپورہ میں ٹک ٹاک کے جنون کے سبب 2 نوجوان نہر میں ڈوب گئے جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی۔

ريسکيو ٹيم کے مطابق دو نوجوان بھکھی گاؤں کے پاس کیو بی لنک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے کے باعث دونوں پانی میں گر کر ڈوب گئے۔

سترہ سالہ ذیشان رشید کی لاش نہر سے نکال لی گئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ریسکیو کے غوطہ خور 20 سالہ ساجد کو تلاش کررہے ہیں۔

دونوں نوجوانوں کا تعلق رائیونڈ سے ہے اور وہ اپنے ایک دوست کے پاس شيخوپورہ آئے ہوئے تھے۔

کوئی تبصرہ نہیں