پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں تاریخ رقم کردی، وہ کام کردیا جو عربوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

0
8
پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں تاریخ رقم کردی، وہ کام کردیا جو عربوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا
پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں تاریخ رقم کردی، وہ کام کردیا جو عربوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

دبئی : پاکستانی کسانوں کی محنت شاقہ سے صحرائے عرب کے ریگستان بھی ہریالی سے لہلہانے لگے اور گلستانوں میں تبدیل ہوگئے۔ سرسبز باغات سے ہر طرح کے پھل اور سبزیاں بھی اگنے لگیں جس کا سہرا پاکستانی باغبانوں کے سر جاتا ہے جن کی شب و روز کی محنت سے یہاں کے صحرا بھی ہرے بھرے ہوگئے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ گزشتہ دنوں ایک مقامی عرب حمد خلیفہ الکعبی کی دعوت پر پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے عہدیداران و ارکان نے ان کے زرعی فارم کا دورہ کیا

sargaram
`

اس زرعی فارم سے تازہ سبزیاں جیسے بھنڈی ، شملہ مرچ، ٹماٹر، پالک، دھنیہ، پودینہ، بینگن، توری، کوسا، بیر، خربوزہ اور تربوز وغیرہ باآسانی دستیاب ہیں۔ اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد اضافی سبزیاں اور دیگر اجناس منڈی میں برائے فروخت بھی بھیجی جاتی ہیں۔ حمد خلیفہ الکعبی نے اس زرعی فارم کی کامیابی کا س ہرا دو پاکستانی بھائیوں عجیب براہمانی اور جمال براہمانی کے سرباندھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان دونوں بھائیوں نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت اس ریگستان کو گل و گلزار بنادیا ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں اور ان کی محنت کے معترف ہیں۔ متذکرہ زرعی فارم میں کھجوروں کے باغ بھی ہیں جہاں سے ہر سال کثیر تعداد میں کھجوریں حاصل ہوتی ہیں۔

sargaram news

مطالعاتی دورہ کے دوران حمد خلیفہ الکعبی، مصبح الکعبی اور ان کے بچے بھی موجود تھے جنہوں نے صحافیوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو میں وقت گزارا۔ متذکرہ صاحبان نے بتایا کہ حکومت یو اے ای زراعت بڑھانے کے سلسلہ میں ان سے تعاون کررہی ہے اور وہ اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے جانوروں کا فارم بھی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں اونٹ بھیڑیں، گائے اور بکرے بھی پالے جائیں گے۔ فارم کی سیر کے آخر پر میزبانوں نے صحافیوں کی ٹیم کی تواضع عریبین سٹائل فوڈز سے کی۔

کوئی تبصرہ نہیں