انوشکا سے پہلی ملاقات کب ہوئی اور کیسی رہی؟ ویرات نے احوال بتادیا

0
11
Virat told the story Anushka and how was it
Virat told the story Anushka and how was it

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں کیا جاتا ہے جب کہ منفرد شعبوں سے تعلق رکھنے کے باوجود مقبول جوڑی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔

ویرات کوہلی کے ایک انٹرویو کو رپورٹ کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ کوہلی نے امریکی رپورٹر سے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ انوشکا سے پہلی مرتبہ ایک شیمپو کے اشتہار کے لیے ملے تھے جو دونوں کو ایک ساتھ کرنا تھا۔

ویرات کوہلی کے مطابق جب انہیں مینیجر سے پتا چلا کہ کہ اشتہار میں انہیں انوشکا کے ساتھ شوٹنگ کرنی ہوگی تو انہوں نے مینیجر سے کہا وہ کسی پیشہ ور اداکار کے ساتھ فریم میں بیوقوف نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ اشتہار کیسے کرنا ہے اور وہ جب انوشکا سے ملے تو گھبراہٹ میں مبتلا تھے،گھبراہٹ کے باعث انہوں نے انوشکا سے عجیب وغریب بات کی۔

ویرات نے انوشکا کو کہا کہ وہ لمبی ہیں اور مجھے بتایا گیا ہے کہ میں لمبا نہیں ہوں، ویرات نے انوشکا کی لمبی ہیلز پر تنقید کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ کیا آپ کو ہیلس کی اونچی جوڑی نہیں ملی؟ اس پر انوشکا نے جواب دیا !ایکسکیوز می!!!

ویرات کوہلی نے کہا کہ انہوں نے بعد میں انوشکا سے معذرت کی لیکن وہ زندگی کا ایک عجیب لمحہ بن گیا جب وہ انوشکا کو دیکھ بیوقوفوں کی طرح برتاؤ کررہے تھے۔

کوئی تبصرہ نہیں