اپنے ارکان کے پیچھے پیسے لیکر گھومنے والوں کا راستہ رکیں گے ، مشتاق غنی

0
24
We will block the way of those who walk around with money behind their members
We will block the way of those who walk around with money behind their members

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے پیچھے پیسوں سے بھری بوریاں لے کر گھومنے والوں کا راستہ روکیں گے۔

پشاور میں بے سہارا بچوں کے مرکز زمونگ کور میں تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ ممبران اسمبلی کی خرید وفروخت کو ہرحال میں روکیں گے، وزیر اعظم نے بھی ممبران کو ہارس ٹریڈنگ سے دور رہنے کی سختی کی ہدایت کی ہے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا سے دس سینیٹرز منتخب کراکے پی ٹی آئی کو سینیٹ میں اکثریت دلائیں گے۔

مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے خیبرپختونخوا اسمبلی نے قانون سازی کی ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں دینے کےلئے قانون جلد اسمبلی سے منظورہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز عمران خان کے سامنے 95 MPA بیٹھے تھے۔ وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں ممبران کو ہارس ٹریڈنگ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں