شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور، اسکولوں سے متعلق بھی نظرثانی ہوگی

0
84
Consideration will be given to withdrawing the decision to open marriage halls, and there will also be a review of schools
Consideration will be given to withdrawing the decision to open marriage halls, and there will also be a review of schools

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے پیش نظر اسکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات ،ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی او سی میں ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا اور فورم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی آج 9 مارچ کے اجلاس میں اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔

کوئی تبصرہ نہیں