Sargaram | Newspaper

اتوار 26 مئی 2024

ای-پیپر | E-paper

آئی ایم ایف سے مذاکرات، ایف بی آر کی عملدرآمد رپورٹ تیار

Share

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات کا پہلا اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ریونیو ٹارگٹ، ریفنڈز ادائیگیاں اور ٹیکس چھوٹ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر ایف بی آر کی عملدرآمد رپورٹ تیار ہے۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کا ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا، ستمبر 2023ء تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیاں250 ارب روپے تک محدود کی جانی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023ء تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کو 200 ارب تک محدود کیا گیا، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان کے مطابق انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں میں بتدریج کمی کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس چھوٹ نہیں دی۔ ریونیو ٹارگٹ، ریفنڈز ادائیگیاں اور ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد جاری ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایمنسٹی اسکیم بھی متعارف نہیں کرائی گئی۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image