Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

آئی ایم ایف کا حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز یا فروخت کرنے کا مطالبہ

Share

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز یا فروخت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے، بی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی موجودہ معاشی صورتِ حال میں معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے، وزارت انڈسٹریز کی مختلف تجاویز ہیں۔

نگراں حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری یا ختم کرنے پر آئی ایم ایف کو کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کر کے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے، وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچی۔

 وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image