کراچی : (روزنامہ سر گرم) آئی جی سندھ رفعت راجہ نے قومی کرکٹر صہیب مقصود کی سندھ پولیس کو کرپٹ کہنے پر نوٹس لیتےہوئے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی کےمطابق آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، انہوں نے سکرنڈ تھانے کی حدود میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے رشوت طلب کئے جانے کے مبینہ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر صہیب مقصود نے الزام عائد کیا تھا کہ کراچی سے ملتان آتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے انہیں ڈرا دھمکا کر 8000 روپے وصول کئے، انہوں نے سندھ پولیس کو انتہائی کرپٹ قرار دیا تھا۔