Sargaram | Newspaper

ہفتہ 27 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

آئی جی پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے عہدے کا چارج اب تک کیوں نہیں لیا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Share

اسلام آ باد : آئی جی پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے  عہدے کا چارج  اب تک کیوں نہیں لیا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  سید علی ناصر رضوی نے 4دن گزرنے کے باوجود اپنے عہدے کا چارج نہیں لیا۔ پنجاب حکومت نے انہیں ریلیو کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

” ذ رائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی جی پولیس کیلئے بلوچستان میں تعینات سرفراز احمد فلکی ‘ آر پی او گو جرا نوالہ رانا ایاز سلیم اور آر پی او راولپنڈی با بر سر فراز الپا کے نام زیر غور ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 29مارچ کو ان کی بطو رآئی جی پولیس اسلام آ باد تعیناتی کا نو ٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔وہ اس وقت ڈی آئی جی آپریشنز لا ہور کے عہدے پر تعینات ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع نے بتایا کہ سید علی نا صر رضوی کی جانب سے جوائننگ نہ دینے کی وجہ سے اب نیا پینل وفاقی کابینہ کو بھیجا جا ئے گا۔ سرفراز احمد فلکی کی تعیناتی کے قوی امکانات ہیں کیونکہ وہ اس سے قبل ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور ڈی آئی جی سیف سٹی اسلام آ باد کے عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image