Sargaram | Newspaper

جمعرات 25 جولائی 2024

ای-پیپر | E-paper

آئی سی سی رینکنگ: ڈھائی سال نمبر 1 پر رہنے والے بابراعظم اپنی پوزیشن کھو بیٹھے

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم  دوسرے نمبر پر چلے گئے جب کہ ان کی جگہ اب بھارتی اوپنر شبمن گل نمبر ون پر براجمان ہوگئے۔

شبمن گل کے 830 رینکنگ پوائنٹس ہو گئے جب کہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم لگ بھگ ڈھائی برس نمبر ون کی پوزیشن پر رہے، اب ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image