Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Share

محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی سمیت جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، اس سسٹم کے سبب  ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستا ن، کشمیر، اسلام آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب میں بارش ہوگی جب کہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ جیکب آباد، لاڑکانہ،کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image