راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سٹرائیک کور کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ’امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ اور مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے سٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا اور جدید ترین ’وی ٹی فور‘ ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا اور درپیش چیلنجز کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے تیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی