Sargaram | Newspaper

جمعرات 12 دسمبر 2024

ای-پیپر | E-paper

آزاد تجارتی معاہدہ، پاکستان کو چین سے مزید سہولتیں ملنے کا امکان

Share

پاک چین تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان کو مزید سہولتیں ملنےکا امکان بڑھ گیا۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کر لیا۔ چین نے پاکستان سےنئی ترجیحی فہرست مانگ لی۔

نئی ترجیحی فہرست کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنےکا امکان ہے۔

وزارت تجارت نے چین سے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کامطالبہ کیا تھا۔ نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے دورہ چین میں مطالبہ پیش کیا۔ چینی صنعتکاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری تیز کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

دونوں ممالک نےتجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔ چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

حکام  وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم 2019 میں ہوا تھا اور پاک چین آزاد تجارتی معاہدے پر اطلاق جنوری2020 سے کیا گیا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image