Sargaram | Newspaper

جمعہ 29 ستمبر 2023

ای پیپر | E-paper

آنکھوں کی صحت کےلیے یہ پھل ضرور کھائیں

Share

کراچی: دنیا بھر میں اسمارٹ فون ک بے تحاشہ استعمال سے بالخصوص بچوں تک کی بھی بصارت کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ اس طرح بینائی کی کمزوری اور امراضِ چشم ایک وبا کی صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں بعض پھل ہماری قیمتی آنکھوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

ان پھلوں میں بطورِ خاص، گاجر، خوبانی، آم اور رس بھرے (سِٹرس) اور دیگر پھل و سبزیاں شامل ہیں۔

کینو، نارنجیاں اور موسمبی

گریپ فروٹ، کینو، نارنجیاں، موسمبی، لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ وٹامن سی ، آنکھوں کے کولاجِن کو تندرست حالت میں بحال رکھتے ہیں۔ اس سے مجموعی طور پر بصارت پر اچھا اثر ہوتا ہے۔

بعض تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بزرگ افراد میں ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) کا مرض عام پایا جاتا ہے۔ اس کیفیت سے بچنے کےلیے اگر مندرجہ بالا رس دار پھلوں کو معمول کا حصہ بنایا جائے تو بھی اے ایم ڈی سے بچا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اے ایم ڈی کا کوئی مؤثر علاج سامنے نہیں آسکا ہے۔

خوبانی

پاکستان میں شاندار خوبانیاں کاشت کی جاتی ہیں اور کم قیمت میں ملک بھر میں دستیاب ہیں۔ ان میں بی ٹا کیروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہیں۔ بی ٹا کیروٹین ایک جانب تو عمررسیدگی کو روکتا ہے تو دوسری جانب بصارت سے وابستہ پورے نظام کو انحطاط سےبچاتا ہے۔

خوبانیوں میں جست، تانبا، وٹامن سی، اور وٹامن ای نہ صرف جلد کے لیے مفید ہے بلکہ اے ایم ڈی کو بھی لاحق ہونے سے روکتا ہے۔ تو پھر کیوں نہ اس خوشذائقہ پھل کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا جائے۔

مگرناشپتی (ایواکیڈو)

ایوکیڈو(مگرناشپتی) اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ اپنے اومیگا فیٹی ایسڈز کی وجہ سے اسے ’سپرفوڈ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ پھر ہرماہ ایوکیڈو کی کوئی نہ کوئی خاصیت سامنے آتی رہتی ہے۔

لیکن یہ بے ذائقہ پھل آنکھ کے لیے بھی مفید ہے۔ اس میں لیوٹائن اور زیزنتھائن نامی مرکبات وافر مقدار میں موجود ہیں جو نگاہوں کو مضرالٹراوائلٹ روشنی سےبچاتے ہیں اور بصارت کی حفاظت کرتے ہیں

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image