Sargaram | Newspaper

ہفتہ 12 اکتوبر 2024

ای-پیپر | E-paper

ادویات کی قیمتوں میں 15سے 125فیصد اضافے کی منظوری کا امکان

Share

اسلام آباد(روزنامہ سرگرم )اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 15سے 125فیصد اضافے کی منظوری کا امکان  ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس جاری ہے،وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں 5نکاتی ایجنڈےر پر غور کیا جا رہا ہے ،262ادویات کی ریٹیل قیمت میں اضافے سے متعلق سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں 262ادویات کی قیمتوں میں 15سے 125فیصد تک اضافے کی منظوری کا امکان  ہے، اس کے علاوہ ربیع سیزن2023کیلئے یوریا کھاد کی درآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ اور پنجاب کیلئے گندم کی خریداری کیلئے کیش کریڈٹ سے متعلق سمری پر غور کیا جائے گا۔

Share this Article
- اشتہارات -
Ad imageAd image