عمان :اردن میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فوج کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسرائیلی سرحد پر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق ادرنی مظاہرین اسرائیل اور وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے، احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کی بڑی تعداد بڑھتے ہوئے اسرائیلی سرحد کے قریب پہنچ گئی، اس دوران انہوں نے اردنی فوج کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کی بھی پرواہ نہیں کی اور انہیں توڑتے ہوئے دشمن کی سرحد پر پہنچ گئے۔
اردنی فوج نے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی اور ان کو سرحد سے پیچھے ہٹاتے ہوئے منتشر کر دیا۔